Pages
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بزرگوں نے فرمایاہے کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۵۱ملخصًا)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرتِ سیِّدُنا اَنس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :جو شخص یہ دُرُود پاک پڑھے، اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔
(المرجع السابق، ص ۶۵)
صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص۲۷۷)
جَزَی اللہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :اس کےپڑھنے والے کیلئے ستّرفرشتے ایک ہزار دن تک نیکیا ں لکھتے ہیں۔
(مَجْمَعُ الزَّوَائِد،ج۱۰،ص۲۵۴،حدیث:۱۷۳۰۵)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَافِیْ عِلْمِ اللہِ صَلَاۃً دَ آئِمَۃً بِدَوَامِ مُلْکِ اللہِ
حضرت احمدصاوِی علیہ رحمۃ اللہ الھادی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں : اس دُرُود شریف کوایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۴۹)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ ٗ
ایک دن ایک شخص آیا توحضورِ انور صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمنے اسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صحابۂ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کو تَعَجُّب ہواکہ یہ کون ذِی مرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے۔
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص۱۲۵)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِ نَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌط اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ علٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
حضرت عبد الرحمٰن بن ابی لیلٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں مجھے کعب بن عُجرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ملے کہنے لگے کیا تمہیں وہ تحفہ نہ دوں جو میں نے رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم سے سنا ہے! میں نے کہا :کیوں نہیں پیش کیجئے آپ نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم سے عرض کیا : یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم بیشک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں ( آپ پر)سلام بھیجنا سکھا دیا لیکن ہم آپ پر اور اہل بیت پر درودکیسے بھیجیں تو آپ صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :یوں کہو!
(صحیح البخاری ،ج۲،ص۴۲۹،حدیث ۳۳۷۰)
اعلیٰ حضرت اِمامِ اَہلسنّت حضرتِ علاّ مہ مولانا الحا ج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : سب دُرُودوں سے افضل دُرُود وہ ہے جو سب اعمال سے افضل(عمل)یعنی نمازمیں مقررکیاگیاہے(یعنی درود ِابراہیمی)۔
(فتاوی رضویہ مُخَرَّجَہ،ج۶،ص۱۸۳)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکُلَّمَاذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکُلَّمَاغَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ
کسی شخص نے حضرتِ سیِّدُنا امام شافِعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کووفات کے بعد خواب میں دیکھااورحال دریافت کیا توآپ نے فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس درود پاک کی برکت سے میری بخشش فرمادی۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۸۱ ملخصًا)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
صاحب ِروحُ البیان فرماتے ہیں :جو شخص اِس درود پاک کو پڑھے گا اس کا مال ودولت بڑھتارہے گا۔
(تَفْسِیْر رُوْحُ الْبَیَان، الاحزاب تحت الآیۃ:۵۶،ج۷، ص۲۳۳)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْکَامِلِ وَعَلٰی اٰلِہٖ کَمَا لَانِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَکَمَالِہٖ
اگر کسی شخص کو نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری ہوتو وہ مغرب اورعشاء کے درمیان اس درودپاک کو کثرت سے پڑھے ، اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حافظہ قَوِی ہوجائے گا۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۹۱،۱۹۲ملتقطاً)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ عَدَدَ اِنْعَامِ اللہِ وَاِفْضَالِہٖ
اِس دُرُود پاک کو پڑھنے سے دین ودنیا کی بے شمار نعمتیں حاصل ہوں گی۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۵۱)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
شافِعِ اُمَم صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظم ہے: جو شخص یوں درودِ پاک پڑھے اس کے لئے میری شفاعت واجِب ہوجاتی ہے۔
(اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب،ج۲،ص۳۲۹،حدیث:۳۱)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَوْلَادِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیّٰتِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ وَاَصْھَارِہٖ وَاَنْصَارِہٖ وَاَشْیَاعِہٖ وَمُحِبِّیْہِ وَاُمَّتِہٖ وَعَلَیْنَا مَعَھُمْ اَجْمَعِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں کہ جو شخص حوضِ کوثر سے بھرا پیالہ پینا چاہے وہ اس دُرُود پاک کو پڑھے ۔
(الشفاء الجز الثانی ص۵۷)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ صَلٰوۃً اَنْتَ لَھَا اَھْلٌ وَّھُوَ لَھَا اَھْلٌ
حضرتِ سیِّدُناحافظ جلالُ الدّین سیوطی شافِعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی نے فرمایا: اس دُرُودِ پاک کا ایک مرتبہ پڑھنا گیارہ ہزار مرتبہ دُرُودشریف پڑھنے کے برابر ہے ۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۵۳)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ قَدْ ضَاقَتْ حِیْلَتِیْ اَدْرِکْنِیْ یَارَسُوْلَ اللہِ
سیِّدابنِ عابِدِین علیہ رَحْمَۃُ اللہِ المُبین فرماتے ہیں کہ میں نے اسے ایک فتنۂ عظیم میں پڑھاجودمشق میں واقِع ہوا، اسے ابھی دو سو مرتبہ بھی نہیں پڑھا تھا کہ مجھے ایک شخص نے آ کر اطلا ع دی کہ فتنہ ختم ہوگیا۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۵۴)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النُّوْرِ الذَّاتِیِّ وَالسِّرِّالسَّارِیْ فِیْ سَآئِرِالْاَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ
اس دُرُود پاک کو ایک بار پڑھا جائے تو ایک لاکھ دُرُود شریف پڑھنے کا ثواب ملتاہے نیز اگر کسی کو کوئی حاجت درپیش ہو تو یہ دُرُود پاک پانچ سو بار پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حاجت پوری ہوگی۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۱۳)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَ سَلِّمْ بِعَدَدِ مَا فِیْ جَمِیْعِ الْقُرْاٰنِ حَرْفًا حرْفًا وَّبِعَدَدِکُلِّ حَرْفٍ اَلْفًا اَلْفًا
قرآن کریم کی تِلاوت کے بعد جو شخص اس دُرُود پاک کو پڑھے گا وہ دنیا وآخرت میں سُرْخُرُوْرہے گا۔
(تَفْسِیْر رُوْحُ الْبَیَان،الاحزاب تحت الآیۃ:۵۶،ج۷،ص۲۳۴)
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ عَدَدَ کَمَالِ اللہِ وَکَمَا یَلِیْقُ بِکَمَالِہٖ
اس دُرُود شریف کو صرف ایک مرتبہ پڑھنے سے چودہ ہزار دُرُود پاک کا ثواب ملتاہے ۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات،ص۱۵۰)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِہَا مِنْ جَمِیْعِ الْاَہْوَالِ وَالْاٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِہَا جَمِیْعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَہِّرُنَا بِہَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِہَااَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِہَا اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
شیخ مجدالدین فیروز آبادی صاحبِ قاموس نے شیخ حسن بن علی اسوانی کے حوالے سے بیان کیا کہ جو شخص یہ دُرُود پاک(دُرُود ِتُنَجِّینا) کسی بھی مشکل،آفت یا مصیبت میں ایک ہزارمرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس مشکل کو آسان فرما دے گا اور اس کا مقصد پورا فرمادے گا۔
اَللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ صَاحِبِ التَّاجِ وَالْمِعرَاجِ وَالْبُرَاقِ وَالعَلَمِ،دَافِعِ الْبَلَآءِ وَالْوَبَآءِ وَالْقَحْطِ وَالمَرَضِ وَالْاَلَمِ، اِسْمُهٗ مَكْتُوْبٌ مَّرْفُوْعٌ مَّشْفُوْعٌ مَّنْقُوْشٌ فِی اللَّوْحِ وَالْقَلَمِ،سَيِّدِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ،جِسْمُهٗ مُقَدَّسٌ مُّعَطَّرٌمُّطَهَّرٌ مُّنَوَّرٌفِی الْبَيْتِ ِوَالْحَرَمِ،شَمْسِ الضُّحٰى بَدْرِ الدُّجٰى صَدْرِالْعُلٰى نُوْرِالْهُدٰى كَهْفِ الْوَرٰى مِصْبَاحِ الظُّلَمِ،جَمِيْلِ الشِّيَمِ،شَفِيْعِ الْاُمَمِ،صَاحِبِ الْجُوْدِ وَالْكَرَمِ،وَاللّٰهُ عَاصِمُهٗ وَجِبْرِيْلُ خَادِمُهٗ وَالْبُرَاقُ مَرْكَبُہٗ وَالْمِعْرَاجُ سَفَرُهٗ وَسِدْرَةُ الْمُنْتَهٰى مَقَامُهٗ وَقَابَ قَوْسَيْنِ مَطْلُوْبُهٗ وَالْمَطْلُوْبُ مَقْصُوْدُهٗ وَالْمَقْصُوْدُ مَوْجُوْدُهٗ سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ خَاتَمِ النَّبِيِّنَ شَفِيْعِ الْمُذْنِبِيْنَ اَنِيْسِ الْغَرِيْبِيْنَ رَحْمًةٍ لِّلْعٰلَمِيْنَ رَاحَةِالْعَاشِقِيْنَ مُرَادِ الْمُشْتَاقِيْنَ شَمْسِ الْعَارِفِيْنَ سِرَاجِ السَّالِكِيْنَ مِصْبَاحِ الْمُقرَّبِيْنَ مُحِبِّ الْفُقَرَآءِ وَالْغُرَبَآءِ وَالْمَسَاكِيْنِ سَيِّدِ الثَّقَلَيْنِ نَبِیِّ الْحَرَمَيْنِ اِمَامِ الْقِبْلَتَيْنِ وَسِيْلَتِنَا فِي الدَّارَيْنِ صَاحِبِ قَابَ قَوْسَيْنِ مَحْبُوْبِ رَبِّ الْمَشْرِقَيْنِ وَالْمَغرِبَيْنِ جَدِّالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ مَوْلَانَا وَمَوْلَى الثَّقَلَيْنِ اَبِي الْقَاسِمِ مُحَمَّدِ ابْنِ عَبْدِ اللّٰهِ نُوْرٍ مِّنْ نُوْرِاللّٰهِ،يَااَيُّهَا الْمُشْتَاقُوْنَ بِنُوْرِ جَمَالِهٖ صَلُّوْا عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا-*
درود تاج کی فضائل
(1) درود تاج کے مدنی پھول* جو شخض عروج ماہ (یعنی چاند کی پہلی سے چودھویں تک) شب جمعہ میں بعد نماز عشا باوضو پاک کپڑے پہن کر خوشبو لگاکر ایک سو ستر 170بار اس درود پاک کو پڑھ کر سورھے،گیارہ11 شب متواتر اسی طرح کرے ان شاءاللہ عزوجل حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ھوگا.
[اعمال رضا،ص22]
[مدنی پنج سورہ,ص175]
(2) *درود تاج کے مدنی پھول* سحرو آسیب جن و شیطان کے دفع کرنے اور چیچک کیلے گیارہ11 بار پڑھ کر دم کرے
ان شاءاللہ عزوجل فائدہ ھوگا.
[اعمال رضا،ص22]
[مدنی پنج سورہ،ص175]
(3) *درود تاج کے مدنی پھول* قلب کی صفائی کیلے ھر روز بعد نماز صبح ساٹھ 60بار ورد بعد نماز عصر تین 3 بار اور بعد نماز عشاء تین 3بار ورد رکھے.
[اعمال رضا،ص22]
[مدنی پنج سورہ،ص175]
(4) *درو دتاج کے مدنی پھول* دشمنوں،ظالموں،حاسدوں
اور حاکموں کے شر سے محفوظ رہنے کیلے اور غم وغربت دور ھونے کیلے چالیس40 شب متواتر بعد نماز عشاء
اکتالیس41 بار پڑھے.
[اعمال رضا،ص22]
(5) *درود تاج کےمدنی پھول* روزی میں برکت کیلے سات7 بار بعد نماز فجرھمشہ ورد رکھے.
[اعمال رضا،ص22]
(6) *درود تاج کے مدنی پھول* عقیمہ (بانجھ عورت) کیلے اکیس 21خرموں (چھوہاروں) پر سات سات بار دم کرکے ایک خرما (چھوہارا) روز کھلادے اور بعد حیض طہر
(یعنی پاکی کے ایام) میں ھمبستر ھو،بفضل خدا عزوجل
نیک فرزند پیدا ھو.
[اعمال رضا،ص22]
(7) *درود تاج کے مدنی پھول* اگر حاملہ پر خلل (یعنی تکلیف) ھو تو سات 7 دن برابر سات7 مرتبہ پانی پر دم کرکے پلاۓ.
[اعمال رضا،ص22]
(8) *درود تاج کے مدنی پھول* واسطے مواصلت طالب و مطلوب (جائز محبت مثلا" میاں بیوی میں محبت) اور ھر مقصود کیلے آدھی رات کے بعد باوضو چالیس40 بار صدق ویقین کے ساتھ پڑھے ان شاءاللہ عزوجل مطلوب دلی حاصل ھوگا.
[اعمال رضا،ص22]
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(مَطَالِعُ الْمُسَرَّات،ص۴۷۱)
"فخرعیسی ناز آدم الصلوٰۃ و السّلام روح ایماں جان عالم الصلوٰۃ و السّلام
تاجدار عرش اعظم الصلوٰۃ و السّلام شمع حق نور مجسم الصلوٰۃ و السّلام
سرور ارض وسما سلطان بزم انبیاء خلق میں سب سے مکرم الصلوٰۃ و السّلام"
"رنج وغم کی شام ہو یا لطف وراحت کی سحر باادب پڑھتے رہیں ہم الصلوٰۃ و السّلام
جب شب معراج رکھا عرش پر تم نے قدم مسکرائی روح آدم الصلوٰۃ و السّلام
راحت قلب حزیں ہے آپ کا ذکر جمیل اے سکون چشم پر نم الصلوٰۃ و السّلام
ہم اسیران غم وافکار پر بہر خدا ہو کرم سلطان اکرم الصلوٰۃ و السّلام
ہر گھڑی آغوش رحمت میں وہ رہتا ہے نسیم جو پڑھا کرتا ہے ہر دم الصلوٰۃ و السّلام"